جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کانگریس کارکنان نے راہل گاندھی کو ای ڈی کے سامنے طلب کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور 51 فٹ لمبا پتلا نذرآتش کیا۔ اس دوران مرکزی حکومت، ای ڈی اور سی بی آئی کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے میں راجستھان حکومت میں کابینہ وزیر ڈاکٹر مہیش جوشی، لال چند کٹاریا، پرتاپ سنگھ، اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان، حج کمیٹی کے چیئرمین امین کاغذی، سابق نائب وزیر اعلی سچین پائلٹ سمیت کثیر تعداد میں کانگریسی کارکنان و عہدیداران موجود تھے Congress leaders protest against the central government in Jaipur۔
ریاستی وزراء نے میڈیا سے بات چیت کے دوران مرکزی حکومت پر جم کر زبانی حملہ بولا، وزیر ڈاکٹر مہیش جوشی نے کہا کے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی 2014 سے پہلے یہ کہا کرتے تھے کہ ہماری حکومت بننے کے بعد ہم لوگ کافی زیادہ تعداد میں نوجوانوں کو روزگار دیں گے لیکن اگر موجودہ وقت کی بات کی جائے تو نوجوان ہی مرکزی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اترے ہوئے نظر آرہے ہیں۔