اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس نے دس سابق اراکین پارلیمنٹ کو دوبارہ موقع دیا - راجستھان

راجستھان میں کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 19 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرکے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھوگہلوت سمیت 10 سابق ارکان پارلیمنٹ، سابق میئر اور چھ نئے چہروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

کانگریس نے دس سابق اراکین پارلیمنٹ کو دوبارہ موقع دیا

By

Published : Mar 29, 2019, 3:19 PM IST


جمعرات کی دیر رات جاری ریاست کی کانگریس کی پہلی فہرست میں مسٹر ویبھوگہلوت کو جودھپور سے انتخابی میدان میں اتارا گياہے، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اسی طرح کانگریس نے سابق ممبر پارلیمنٹ نمونارائن مینا کو ٹونک سوائے مادھوپور سے امیدوار بنایا ہے۔

کانگریس نے دس سابق اراکین پارلیمنٹ کو دوبارہ موقع دیا

کانگریس نے ناگور سے جیوتی مردھا کو دوبارہ ٹکٹ دے کر ان کے ٹکٹ کٹنے کی قیاس آرائی پر روک لگا دی ہے۔ الور سے سابق مرکزی وزیر بنور جتیندر سنگھ کو اور بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں آئے سابق مرکزی وزیر سبھاش مهريا کو سیکر سے ٹکٹ دیا گيا ہے۔

اسی طرح گذشتہ اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوکر سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے کے خلاف جھالراپاٹن سے الیکشن لڑنے والے مانویندر سنگھ کو باڑ میر-جیسلمیر پارلیمانی حلقہ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ مسٹر مانویندر سنگھ سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کے بیٹے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details