اجمیر:عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر نماز جمعہ کے بعد ترکی کے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا کی گئی۔
Condolence For Earth Quake Victims اجمیرشریف کی درگاہ پر ترکیہ اور شام کے لوگوں کے لئے خصوصی دعا - ترکیہ اور شام کے لوگوں کے لئے خصوصی دعا
ہندوستان میں انسانیت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مرکز اجمیر شریف درگاہ پر ترکی زلزلہ متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں،اجمیر شریف درگاہ انجمن نے جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب اور ملبے تلے دبے زخمیوں کی زندگی کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے۔
درگاہ کے احاطے نور میں خادموں کی انجمن سید زادگان کے زیراہتمام دعا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خادمین کے ساتھ زائرین نے شرکت کی اور سانحہ زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
انجمن کے سیکرٹری سید سرور چشتی اور صدر سیّد گلم کبریہ چشتی کے مطابق جب بھی کسی پر کوئی آفت آتی ہے تو خواجہ صاحب کی بارگاہ میں دعا کی جاتی ہے۔ ترکی میں زلزلہ بہت افسوسناک ہے اور لاکھوں جانیں خطرے میں ہیں۔ ہندوستان سمیت دنیا بھر سے ترکی کی مدد کی جارہی ہے۔ درگاہ اجمیر شریف سے بھی لاکھوں جانوں کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:Dargah Committee Ajmer: درگاہ کمیٹی اجمیر کی میعاد چار جون کو ختم ہوگی
اجتماعی دعائیں اس جلسے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور ترکی زلزلے میں متاثریں کی صحت یابی سلامتی کی کی خصوصی دعا کے ساتھ جاں بحق ہوئے لوگوں کی مغفرت کی دعا کی گئی۔اجمیر شریف درگاہ انجمن نے جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب اور ملبے تلے دبے زخمیوں کی زندگی کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے