ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چار دروازے علاقے میں واقع حضرت مولانا ضیاء الدین رحمتہ اللہ علیہ کے 211 ویں عرس مبارک جمعرات کو دیر شام قل کی روایت کے ساتھ مکمل ہوا۔ پانچ روزہ عرس کے آخری روز جو قل کی روایت ہر برس ہزاروں عقیدت مندوں کی حاضری میں ادا کی جاتی ہے۔
اس بار کورونا وبا کی وجہ سے درگاہ کے سجادہ نشین اور جو درگاہ کی ذمہ داران ہیں ان کی جانب سے قل کی روایت ادا کی گئی ہے، عرس کے آخری روز بھی جو ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا ہے۔
درگاہ کے سجادہ نشین ضیاء الدین ضیائی نے بتایا کہ حضرت مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کا 211 ویں عرس مبارک کا آغاز 13 جولائی کو ہوا تھا اور 17 جولائی کو یہ عرس مکمل ہوا ہے، ضیاء الدین ضیائی نے بتایا کہ قل کی روایت کے ساتھ ہی عرس مکمل ہو جاتا ہے اس لیے آج یہاں پر اس روایت کے موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: مدرسہ طلبا کو دی جائے گی آن لائن تعلیم