اردو

urdu

ETV Bharat / state

اشوک گہلوت ایک ماہ کے لیے کسی سے نہیں ملیں گے - CM Ashok Gehlot latest news

ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر آئندہ ایک ماہ تک کی تمام ملاقاتوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اشوک گہلوت
اشوک گہلوت

By

Published : Sep 9, 2020, 9:36 AM IST

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اگرچہ ایک ماہ تک کسی سے براہ راست ملاقات نہیں کریں گے تاہم اس دوران وہ سارا کام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کریں گے۔

گہلوت نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

اسی اثنا میں کورونا وائرس کی تحقیقات کرنے والے محکمہ صحت کی ٹیم نے وزیراعلیٰ کے دفتر اور رہائش گاہ سے نمونے بھی حاصل کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ وبائی بیماری کا انفیکشن سبھی لوگوں کی حصہ داری سے ممکن ہے۔

اشوک گہلوت ایک ماہ کے لیے کسی سے نہیں ملیں گے

اس کے لئے ریاستی حکومت طبی سہولیات کو بڑھانے کے لئے مستقل کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک لگائیں ، معاشرتی دوری برقرار رکھیں اور ہجوم سے بچیں ۔

ریاست میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

جے پور میں 325 نئے کیس رپورٹ ہوئے، اب یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ کی تعداد 1590 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ اور دفتر میں 30 سے ​​زائد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد پائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details