اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Party Workers Conference in Ajmer اجمیر میں کانگریس پارٹی ورکرز کانفرنس میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت بھی شرکت کریں گے - کانگریس کے کارکنان کی کانفرنس

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت 31 مارچ یعنی آج اجمیر میں منعقد ہونے والی ڈویژنل سطح کی کانگریس پارٹی ورکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سول لائنز میں واقع جواہر اسکول کیمپس پہنچنے والے ہیں۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے دورے کو لے کر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ Congress Party Workers Conference in Ajmer

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کانگریس کے کارکنان کی کانفرنس میں شرکت کریں گے
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کانگریس کے کارکنان کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

By

Published : Mar 31, 2023, 12:51 PM IST

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کانگریس کے کارکنان کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

اجمیر: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت آج اجمیر کے سول لائنز میں واقع جواہر اسکول کیمپس میں منعقد ہونے والی ڈویژنل سطح کی کانگریس پارٹی ورکرز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کے دورہ اجمیر کو لے کر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ وہیں اس پروگرام کو لے کر کانگریس کارکنوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ سٹی ڈسٹرکٹ کانگریس کے صدر وجے جین اور کانگریس کے دیگر عہدیداروں نے بتایا کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت 31 مارچ کو اجمیر میں ڈویژنل سطح کی کانفرنس میں شرکت کے لئے آئیں گے۔

اجمیر ڈویژن کے کنونشن کے علاوہ ناگور، بھیلواڑہ اور ٹونک کے کانگریسی کارکنان بھی کنونشن میں جمع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں کانگریس کے مختلف زمروں کے کارکنان کو مدعو کیا گیا ہے۔ جس میں پی سی سی ممبران بشمول پنچ، سرپنچ، بلاک صدر، وارڈ صدر، بلاک ایگزیکٹو، کونسلر، ایم ایل اے، لوک سبھا امیدوار، اسمبلی امیدوار کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔کانگریس کے رہنماوں اور کارکنان کے جلسہ گاہ پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ashok Gehlot On BJP Govt ملک میں غریب اور امیر کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے، اشوک گہلوت

غور طلب ہے کہ ان سب کے ساتھ تقریباً 10,000 کارکنان اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔ پروگرام کے دوران راجستھان میں کانگریس حکومت کو دہرانے کی حکمت عملی پر بات کی جائے گی۔ اسی طرح عام لوگوں کو بھی کانگریس حکومت کی مختلف کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details