اردو

urdu

ETV Bharat / state

عیسائی برادری بھی سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل - عیسائی برادری سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں واقح شہید اسمارک پر شہریت ترمیم قانون کے خلاف چل رہے غیر معینہ احتجاج کو اب عیسائی برادری کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔

عیسائی برادری بھی سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل
عیسائی برادری بھی سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل

By

Published : Feb 4, 2020, 5:02 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:03 AM IST

جئے پور میں بھی گزشتہ روز سے شہریت ترمیم قانون کے خلاف چل رہے احتجاج کو اب مختلف تنظیموں کا ساتھ ملتا نظر آرہا ہے۔ آج دوپہر کو عیسائی برادری کے لوگوں نے شہید اسمارک پہنچ کر اس احتجاج میں اپنی حصے داری درج کرائی۔

اس موقع پر عیسائی برادری کے تمام اعلی عہدیداراں نے مسلم طبقے کی جانب سے جاری اس احتجاج میں شامل ہوکر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کی بات کہی۔
عیسائی برادری کے عہدیداران نے کہا کہ جب تک مرکزی حکومت سی اے اے، این آر سی اور این آر پی کو واپس نہیں لیتی تب تک ہم اس قانون کی مخالفت کریں گے۔اس احتجاج میں کثیر تعداد میں خواتین اور الگ الگ تنظیموں کے ذمہ داران موجود رہے۔

عیسائی برادری بھی سی اے اے مخالف احتجاج میں شامل
واضح رہے کہ 31 جنوری سے جئے پورکے شہید اسمارک پر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے۔

عیسائی برادری کے لوگوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا قانون ملک کو تقسیم کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ اس لیے ہم اس کی سخت مخالفت کر رہے ہیں ۔ جب تک اس قانون کو واپس نہیں لیا جاتا تب تک ہماری حمایت ان خواتین کو دی جاتی رہے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details