اردو

urdu

ETV Bharat / state

اAjmer Dargah انڈین بینک کے چیف منیجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اجمیر درگاہ پر حاضری دی - Ajmer News

انڈین بینک کے چیف جنرل منیجر روہت رشی اپنی ٹیم کے ہمراہ حضرت خواجہ معین الدین اجمیریؒ کے درگاہ پر حاضری دی ،اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی اور امن و امان کے لئے دعائیں مانگی۔

درگاہ پر حاضری
درگاہ پر حاضری

By

Published : May 7, 2023, 7:28 AM IST

درگاہ پر حاضری

اجمیر:ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ درگاہ خوجہ معین الدین چشتی ؒ کے مزار پر انڈین بینک کے چیف جنرل منیجر روہت رشی اور ان کی ٹیم نے ے مزار پر حاضری دی۔ جہاں ان سب کو خادم سید مقدم مدنی کی طرف سے انکے سر پر دستار باندھ کر ان کی عزت افزا ئی کی گئی گئی اور دربار کا تبرک پیش بھی کیا گیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے روہت رشی نے کہا کہ وہ خواجہ صاحب کا آشیرواد لینے اجمیر آئے ہیں اور انڈین بینک فیملی کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

ان کا راجستھان کا دورہ انڈین بینک کے کھاتہ داروں کے قرض کے فوائد اور دیگر خدمات کو ان کی سہولت کے مطابق بہتر طریقے سے چلانے اور ان کا جائزہ لینا تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو مختلف قسم کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ درگاہ زیارت کے وقت دہلی کے علاوہ راجستھان کے مختلف برانچ منیجر بھی ان کے ساتھ تھے۔

مزید پڑھیں:Rajasthan Minister Mamata Bhupesh راجستھان کی وزیر ممتا بھوپیش نے اجمیر درگاہ پر حاضری دی
اس موقع پر ڈی جی ایم دہلی پورن مہتا، زیڈ ایم جے پور شیشی رنجن گری، زیڈ ایم ادے پور سمن کمار، چیف منیجر اجمیر لکی گوئل شامل تھے۔ ان سب نے خواجہ صاحب کے مزار پر چادر چڑھائی اور ملک کی تقری اور امن و امان کے لئے دعا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details