پولیس کے مطابق سی آئی ڈی نونکرنسر زون کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر شیام سندر بائک سے گذشتہ رات مہاجن سے لونکرنسر جارہے تھے کہ مَلکیسر گاؤں کے پاس سامنے سے آنے والی کار نے ٹکر ماردی۔
کار اور بائک کی ٹکر میں پولیس اہلکار ہلاک - راجستھان
راجستھان میں ضلع بیکانیر کے لونکرنسر تھانہ حلقے میں کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر ہلاک ہوگیا ہے۔
کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر
حادثے میں شدید زخمی اے ایس آئی کو پی بی ایم اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں آج صبح ان کی موت ہو گئی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کو سپرد کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفیتش شروع کر دی ہے۔