اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکز ای آر سی پی کو قومی پروجیکٹ اعلان کرے - راجستھان

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست کے 13 اضلاع میں سال 2051 تک پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور دو لاکھ ہیکٹر پر محیط رقبے میں جدید آبپاشی سہولت فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مشرقی راجستھان نہر پروجیکٹ (آر سی پی) کو قومی پروجیکٹ اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اشوک گہلوت

By

Published : Jun 16, 2019, 6:48 AM IST

گہلوت نے آج نئی دہلی میں نیتی کمیشن کی گورننگ کونسل کے 5 ویں اجلاس میں بارش کے پانی کے تحفظ، پینے کے پانی، زراعت، خشک سالی کا انتظام اور طبی سمیت ریاست کی ترقی سے متعلق مختلف اہم مسائل پر راجستھان کا موقف مضبوطی سے پیش کیا۔

انہوں نے آر سی پی کو جلد منظوری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی کو راجستھان میں ایک جلسہ عام کے دوران اس منصوبے سے متعلق کیا گیا ان کا وعدہ یاد دلایا۔

اس وقت مودی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی حکومت اس منصوبے پر سنجیدگی سے غور کر کے اسے جلد منظوری دے گی۔

گہلوت نے قومی دیہی پینے کے پانی کے پروگرام کے تحت رواں مالی سال کیلئے 370 کروڑ روپے کی پہلی قسط بھی جلد جاری کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details