اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ میں ہاردک پٹیل کی جانب سے چادر چڑھانے پر خادم کے خلاف کیس درج

اجمیر میں معروف صوفی حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر پابندی عائد ہونے کے باوجود گجرات کانگریس کے کارگزار صدر ہاردک پٹیل کی جانب سے چادر چڑھائے جانے کے معاملے میں ایک خادم کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

image
image

By

Published : Nov 24, 2020, 2:20 PM IST

راجستھان حکومت نے کورونا وائرس وبأ کے سبب گائیڈ لائن جاری کرکے کسی بھی درگاہ چادر چڑھانے پر روک لگادی تھی لیکن اس کے باوجود بھی کانگریس رہنما ہاردک پٹیل کو درگاہ کی زیارت کراتے ہوئے انھیں چادر اور پھول دیے گئے اور انھوں نے درگاہ پر چادر چڑھائی۔

درگاہ تھانہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ درگاہ تھانہ انچارج رمیندر سنگھ ہاڈا کے مطابق 21 نومبر کو ہاردک پٹیل کو اجمیر درگاہ کی زیارت کروائی گئی تھی۔

چادر چڑھانے پر خادم کے خلاف کیس درج

اس دوران شاہ فیصل نیازی نامی ایک خادم نے بلند دروازے پر اچانک چادر و پھول کی ٹوکری ہاردک پٹیل کے سر پر رکھ کر ان کے ساتھ فوٹو کھنچوائی اور انھیں زیارت بھی کرائی۔

پولیس نے کہا کہ پابندی کے باوجود درگاہ میں چادر اور پھول لے جانا ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہے۔

اسی لیے پولیس نے مذکورہ خادم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کے بعد سے درگاہ کے تمام دروازوں پر نگرانی بڑھادی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی ہے اور درگاہ کے تمام خادموں کو مخصوص ہدایت دی گئی ہے کہ موجودہ وقت میں وہ صبر سے کام لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details