بالی ووڈ کے مشہور موسیقار پریتم نے اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری دی اجمیر:بالی ووڈ کے مشہور موسیقار اورگلوکار پریتم چکرورتی اپنی ٹیم کے ساتھ راجستھان میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ خواجہ غریب نواز پر حاضری دینے کے لئے پہنچے ۔
پریتم دا نے حضرت خواجہ غریب نواز کے آستانہ شریف پر نہایت عقیدت کے ساتھ حاضری دی۔ ان کے ساتھ کچھ لوگ بھی موجود تھے۔ گلوکار پریتم چکرورتی خواجہ صاحب کا 811 واں عرس ختم ہونے کے بعد اجمیر درگاہ پہنچے تھے۔
خادم سید قطب الدین سخی نے ان (پریتم) کی درگاہ پر حاضری کرائی اور دستاربندی کرکے تبرک کا تحفہ دیا۔پریتم دا 15 سال سے اجمیر درگاہ پر آ رہے ہیں۔ اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری دیے کر بالی ووڈ میں اپنی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔
اس موقع پر خادم سید قطب الدین سخی نے بتایا کہ پریتم اپنے خاندان کے ساتھ بہت جلد اجمیر واپس آنا چاہتے ہیں اور زندگی میں خوشی، سکون اور ترقی کے لئے دعا کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Police And Zila Administration Present Chadar At Ajmer ضلع انتظامیہ کی جانب سے خواجہ غریب نواز درگا پرچادر چڑھائی گئی
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے رہنے والے پریتم چکرورتی ایک مشہور میوزک ڈائریکٹر، گلوکار،کمپوژر اور بالی ووڈ فلموں کے ریکارڈ پروڈیوسر ہیں۔ پریتم نے بالی ووڈ کی سو سے زیادہ فلموں میں میوزک دی ہے۔ پریتم ہندوستان کے سب سے زیادہ ورسٹائل موسیقاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 2 فلم فیئر ایوارڈز، 4 زی سنے ایوارڈز، 3 اسٹار اسکرین ایوارڈز، 3 آئیفا ایوارڈز اور بہت کچھ جیتا ہے۔