اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنگنا شوٹنگ کے لیے راجستھان پہنچیں - چورو میں کنگنا کی فلم شوٹنگ

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں راجستھان پہنچیں۔ گنگنا ضلع چورو میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی اور تقریبا تین سے چار دن تک شوٹنگ میں ہی مصروف رہیں گی۔

کنگنا شوٹنگ کے لیے راجستھان پہنچیں
کنگنا شوٹنگ کے لیے راجستھان پہنچیں

By

Published : Mar 17, 2021, 9:10 AM IST

اپنے بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت راجستھان کے دورے پر ہیں۔کنگنا رناوت منگل کے روز بیکانیر پہنچی۔

اطلاع کے مطابق کنگنا ضلع چورو میں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں راجستھان آئی ہیں۔کنگنا بدھ کے روز بیکانیر سے چورو کے لیے روانہ ہونگی۔

گنگنا فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی اور تقریبا تین سے چار دن تک شوٹنگ میں ہی مصروف رہیں گی۔کنگنا کے بیکانیر کے نال ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد سیکورٹی کے لحاظ سے انہیں ائیرپورٹ کے دوسرے راستے سے کار میں بیٹھا کر شہر کے ایک تاریخی ہوٹل کے لیے روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کو وائی زمرے کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، ایسے میں کنگنا کی سیکورٹی کافی سخت نظر آئی۔حالانکہ کنگنا کے ائیرپورٹ پر پہنچنے کے ساتھ ہی کچھ مداحوں نے اس سخت سیکورٹی کے درمیان سیلفی لینے میں کامیابی حاصل کرلی۔

کنگنا رناوت حال ہی میں اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں، جس میں اقربا پروری اور ٹیکس سے متعلق ان کے بیان کافی زیربحث رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details