سر پر عقیدت کی چادر اور دربار خواجہ میں حاضری کے لئے جاتے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بنے سنگرام چوگلے دس سال کے انتظار کے بعد صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دینے پہنچے تھے، جہاں انہوں نے خوشحال زندگی کے ساتھ۔ ساتھ اپنے قریبی دوستوں کی سلامتی کی دعا مانگی۔
کولہاپور مہاراشٹرا میں پیدا ہوئے سنگرام چوگلے ڈبلو بی پی ایف میں تین مرتبہ مسٹر ایشیا اور تین مرتبہ مسٹر ورلڈ رہ چکے ہیں۔ ڈبلو بی پی ایف میں کامیابی کے ساتھ ہی سنگرام چوگلے نے مراٹھی فلم دنب میں بھی اپنی اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ان کی اداکاری کا مقصد باڈی بلڈر کی خوبیاں عوام کو بتانا تھا۔