بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جے سنگھ نگر علاقے میں آج 'میڈیکل سروس سوسائٹی آف انڈیا' اور 'عوام جاگرکتا خدمت سوسائٹی' کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ اور نشہ کے خاتمہ کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے سے شروع ہوکر دوپہر دو بجے اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام کے ذمہ داروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد عوام میں بیداری لانا ہے، اس دوران عوام کو بتایا گیا کہ خون کا عطیہ کرنے سے کیا کیا فائدے ہوتے ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'کبھی بھی کسی شخص کو ایمرجنسی میں خون کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ کے دیے گئے خون سے ان کی مدد کرتے ہیں۔'