انسانیت اور خدمت خلق کا جذبہ ہر شخص کے کردار میں چار چاند لگا دیتا ہے اور اپنے رب کی بارگاہ میں اعلی مقام حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صوفی خانقاہ سے آج بھی انسانیت بھائی چارہ کا پیغام دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ غریب نوازؒ درگاہ Khawaja Gharib Nawaz Dargah کے خادموں کی جانب سے غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے۔
مشن اہل بیت کی جانب سے غریبوں میں کمبل تقسیم تنظیم مشن اہل بیت Mission Ahl E Bait کے زیر اہتمام شہر اجمیر کے مختلف علاقوں میں غریبوں میں خادم سید فضل معین چشتی نے کمبل تقسیم Blankets Distribution in Ajmerکیے۔
یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ: ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیے گئے
درگاہ کے خادم سید فضل معین چشتی نے کہا کہ 'اسلام میں خدمت خلق کا اہم اور اعلی درجہ ہے ہر مسلمان کے لیے حکم ہے کہ جب تک اس کا پڑوسی بھوکا ہے وہ خود نہ کھائے پھر چاہے پڑوسی غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ مشن اہل بیت کے ذریعے خدمت خلق جاری ہے۔'