اردو

urdu

ETV Bharat / state

'راجستھان معاملے میں بی جے پی دفاعی موڈ میں آگئی ہے'

کانگریس نے کہا کہ 'راجستھان میں وزیراعلی اشوک گہلوت کی حکومت گرانے کی سازش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی قیادت پھنس رہی ہے اس لیے وہ جواب دینے کے بجائے بچاؤ میں آگئی ہے۔'

'راجستھان معاملے میں بی جے پی دفاعی موڈ میں آگئی ہے'
'راجستھان معاملے میں بی جے پی دفاعی موڈ میں آگئی ہے'

By

Published : Jul 18, 2020, 5:30 PM IST

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاملہ میں بی جے پی کی سنٹرل یونٹ جانچ کے بعد پوری سازش سامنے آنے سے ڈر گئی ہے۔ سازش کے تار اس سے جڑے ہونے کے ثبو ت سامنے آنے کے خوف سے بی جے پی جواب دینے کے بجائے الٹا الزام لگاکر بچنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان میں جمہوریت کے سرعام قتل کی کوشش کے بعد اب بی جے پی نے اپنی پریس بات چیت میں یہ قبول کرلیا ہے کہ خرید و فروخت ہوئی ہے۔ آج یہ واضح ہو گیا ہے کہ بی جے پی خوفزدہ ہے اسے پتہ ہے کہ اس معاملہ میں نہ صرف ایک مرکزی وزیر پھنسے ہوئے ہیں بلکہ اس وزیر کے اوپر کے بھی کئی رہنما پھنسنے والے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جانچ روکنے کے لیے بی جے پی کھل کر اپنے سرکاری عملہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے میدان میں آگئی۔ کانگریس کے اراکین اسمبلی کی آواز کا نمونہ نہیں لینے دیا جارہا ہے جن کی آواز مبینہ طور پر آڈیوٹیپ میں سنائی دے رہی ہے۔ تمام اراکین اسمبلی کو پچھلے دروازے سے نکال کر تڑی پار کروایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details