اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں فون ٹیپنگ کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ - rajathan crises

بی جے پی ترجمان نے فون ٹیپنگ معاملے میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور کانگریس قیادت پر عملہ کیا ہے۔

راجستھان میں فون ٹیپنگ کی سی بی آئی جانچ ہو: بی جے پی
راجستھان میں فون ٹیپنگ کی سی بی آئی جانچ ہو: بی جے پی

By

Published : Jul 18, 2020, 1:23 PM IST

بھارتیہ جنتاپارٹی نے راجستھان میں کانگریس کی حکومت کے اندر جاری رسہ کشی کے دوران رہنماؤں کے فون ٹیپ کئے جانے کے انکشاف پر کانگریس قیادت اور وزیراعلی اشوک گہلوت سے سوال کیا کہ ریاست میں فون ٹیپنگ کے معاملے میں آئینی طور پر متفقہ طریقہ کار پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں۔ بی جے پی نے فون ٹیپنگ کی سنٹرل انویسٹی گیشن بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سنبت پاترا نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ راجستھان میں کانگریس کا سیاسی ڈرامہ ہم دیکھ رہے ہیں۔ یہ سازش، جھوٹ فریب اور قانون کو طاق پر رکھ کر کیسے کام کیا جاتا ہے، اس کا امتزاج ہے۔ وہاں سیاسی ڈرامہ کھیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان کی حکومت 2018 میں بنی تھی، اشوک گہلوت وزیراعلی بنے، اس کے بعد ایک سرد جنگ کی صورتحال کانگریس پارٹی کی حکومت میں قائم رہی۔ کل گہلوت نے خود میڈیا کے سامنے آکر کہا ہے کہ 18 مہینے سے وزیراعلی اور نائب وزیراعلی کے درمیان گفت و شنید نہیں ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں حکومت بننے سے پہلے کانگریس کے دو گروپوں میں سڑک پر لڑائی ہورہی تھی۔ بعد میں وہ سڑک کی لڑائی پارٹی کے اعلی کمان اور پھر ہائی کورٹ تک پہنچ گئی لیکن الزام بی جے پی پر لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’کانگریس کی قیادت بی جے پی پر الزام لگا رہی ہے لیکن نقص انہیں کے گھر میں ہے، داغ انہیں کے گھر میں ہے اور سازش بھی انہیں کے گھر میں رچی جارہی ہے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details