خاص بات یہ ہے کی ریلی کا پروگرام شہید بھگت سنگھ یوا سنستھا کی جانب سے کیا گیا اور مقامی شہریوں کو 5555 ہیلمٹ مفت تقسیم کیے گئے۔
ہاتھ میں لئے ترنگا علم اور موٹر سائیکلوں پر ہیلمٹ پہنے لوگ، یہ نظارہ ہے صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز کے شہر اجمیر شریف کا ، جہاں شہر والوں نے سماجی کارکنوں کے ساتھ جشن آزادی ٹریفک قانون کو عمل میں لانے کی قسم لے کر منائیں۔
اجمیر میں نکالی گئی بائیک ریلی، شہریوں کو مفت تقسیم کیے گئے 5555 ہیلمٹ بائیک ریلی میں وطن پرست نغموں سے عوام کو ٹریفک قانون کی طرف توجہ دلائی گئی اور شہریوں کو 5555 ہیلمیٹ مفت تقسیم کیے گئے شہر کے مختلف راستوں سے ہو کر نکلی بائیک ریلی مقامیوں کے لئے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
ریلی کے آغاز سے قبل ٹریفک قانون کے مطابق سب کو سمجھایا گیا کہ ہیلمٹ چالان سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی جان کی حفاظت کے لیے بیحد اہم ترین چیز ہے۔
ریلی میں اجمیر پولیس کے جوان، افسران سیاسی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں سمیت درگاہ شریف کے خادموں نے بھی شرکت کی۔