اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان مسلم وقف بورڈ کی میٹنگ میں ہوئے متعدد فیصلے - Dr Khanu Khan Budwali

راجستھان مسلم وقف بورڈ نے سال رواں کے اختتام پر وقف بورڈ کی جائداد اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک میٹنگ بلائی، جس میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔

Big decision taken in Rajasthan Muslim Waqf Board meeting
راجستھان مسلم وقف بورڈ کی میٹنگ میں ہوئے متعدد فیصلے

By

Published : Dec 28, 2020, 5:30 PM IST

راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے ایک اہم میٹنگ اس کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں متعدد فیصلے لیے گئے۔ اس میٹنگ میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے بجٹ کو لے کر سب سے اہم فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین بودھوالی کا کہنا ہے کہ آج جو میٹنگ ہورہی ہے اس میٹنگ میں بجٹ کو لے کر بھی فیصلہ لیا جا رہا ہے، ہم لوگوں نے کتنا کام کیا ہے۔

اس کو لے کر اپنی بات ممبروں کے سامنے رکھ رہے ہیں، کچھ کمیٹیوں کی تشکیل دینی ہے، ان کو لے کر بھی بات کر رہے ہیں۔

راجستھان مسلم وقف بورڈ کی میٹنگ میں ہوئے متعدد فیصلے

ان کا کہنا ہے کی آج چند لوگوں کی جانب سے مسلم مسافر خانہ کی کمیٹی کو لے کر بھی میرے سامنے بات رکھی گئی ہے اس کو بھی میٹنگ میں رکھا گیا ہے۔

راجستھان مسلم وقف بورڈ کی میٹنگ میں ہوئے متعدد فیصلے

بودھوالی کا کہنا ہے کی ہماری جانب سے اس بارے میں بھی توجہ دی جا رہی ہیں کہ کس طرح سے اقلیتوں کے لیے ترقی کی جا سکے۔

راجستھان مسلم وقف بورڈ کی میٹنگ میں ہوئے متعدد فیصلے

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی کوشش کر رہے ہیں ایک بڑی لائبریری قائم کی جائے، جس سے طلبا استفادہ کرسکیں۔

مزید پڑھیں:’وقف بورڈ کو زکوٰۃ و خیرات کا صحیح استعمال کرنا چاہیے‘

انہوں نے کہا کہ راجستھان کے اودے پور میں ایک زمین کو لے کر معاملہ چل رہا تھا وہ معاملہ بھی حال ہی میں ختم ہوا ہے۔

راجستھان مسلم وقف بورڈ کی میٹنگ میں ہوئے متعدد فیصلے

ان کہا کی جے پور میں جو ہماری خالی زمینں تھیں، وہاں پر دیوار بنانے کو لے کر رکن اسمبلی رفیق خان کی جانب سے 25 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے بھی 25 لاکھ روپئے غریبوں کی امداد کے لیے دیے جائیں گے، تاکہ ان کی ضرورتوں اور بیمار افراد کا علاج ہوسکے۔

وہیں انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان مسلم وقت بورڈ کی توسیع کے لیے سو کمیٹوں کی تشکیل دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details