الور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جانے والی بھارت جوڑو یاترا نے مرکز کی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گھبرا گئے ہیں، راجستھان کے لئے یہ یاترا وردان ثابت ہوئی ہے۔Ashok Gahlot on Bharat Jodo
گہلوت آج بھارت جوڑو یاترا کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے میڈیا پر دباؤ ڈالا ہے جس کی وجہ سے دہلی کا میڈیا یاترا سے متعلق خبریں نہیں دکھا رہا ہے۔ یہ یاترا سماجی تشویش کے لیے ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور عدم تشدد کی بات کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نکل پڑے ہیں۔ یاترا کو عوام کی جانب سے زبردست حمایت مل رہی ہے۔ یاترا تین بجے شروع ہونے والی ہوتی ہے، پھر بھی لوگ بارہ بجے سے ہی لائن میں آکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ یہ یاترا کے پیغام کو دکھاتا ہے۔Ashok Gahlot on Bharat Jodo