جے پور بھارتی ریاست راجستھان کا دارالحکومت ہے، جے پور میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ بھی ہے، راجستھان حکومت کے تمام نمائندے، حکومت کے وزیر سمیت دیگر لوگ جے پور میں اپنے کام کو انجام دیتے ہیں اور ان تمام لوگوں کے دفاتر بھی جے پور میں ہی موجود ہیں۔ لیکن پھر بھی جے پور کی سڑکیں بد سے بدتر نظر آرہی ہیں۔
جے پور: دارالحکومت ہونے کے باوجود سڑکوں کے حالات خراب جے پور میں بارش ہونے کی وجہ سے سڑکیں خستہ حال ہوگئی ہیں جگہ جگہ سڑکوں میں گڑھے نظر آرہے ہیں، ان گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے راہگیروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
جے پور کی شاید ہی ایسی کوئی سڑک ہوگی جو پوری طرح سے صحیح سلامت ہو، ان سڑکوں کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والے راہگیر اور گاڑی چلانے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایسا نہیں ہے کی افسران اور ملازمین کو پتہ نہیں ہے کہ جے پور کی سڑکوں کی حالت کیسی ہے بلکہ یہ افسران اور ملازمین بھی انہی سڑکوں سے ہوکر دفتر جاتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔
یہ بھی پڑھیں: خستہ حال سڑک کی مرمت کے لئے ایک گھریلو خاتون نے محاذ کھولا
جے پور کی عوام کا کہنا ہے کہ 'سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں وہ تو ایک الگ بات ہے، لیکن بارش کے وقت جس طرح کا منظر جے پور کی سڑکوں پر نظر آتا ہے اس سے ہم لوگوں کو کافی دقت اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'
عوام نے راجستھان حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کی جانب توجہ دی جائے اور جلد سے جلد جے پور کی سڑکوں کی درستگی کا تعمیری کام کروایا جائے تاکہ عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو۔