اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیض کے تئیں خواتین میں بیداری لانے کی مہم

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں یوم حیض کے موقع پر خواتین کو اس کے تئیں بیدار کیا گیا اور انہیں پیڈ تقسیم کیے گئے۔

حیض کے تئیں خواتین میں بیداری
حیض کے تئیں خواتین میں بیداری

By

Published : May 28, 2020, 8:40 PM IST

آج یعنی 28 مئی کے روز دنیا بھر میں عالمی یوم حیض منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی ٹریفک پولیس کی جانب سے خواتین کی حفاظت کے مدنظر انہیں ہائجین کٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خواتین کو حیض کے موقع پر کام آنے والا پیڈ، کورونا سے حفاظت کے لیے ماسک، صابن، سینٹائزر اور کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا۔

حیض کے تئیں خواتین میں بیداری

جے پور ٹرایفک پولیس کے افسر راہل پرکاش نے بتایا کہ 'یوم حیض کے تئيں بیداری کے لیے سات روز قبل ہی تیاری شروع کر دی گئی تھی۔' انہوں نے بتایا کہ 'اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کرنے کا مقصد حیض کے تعلق سے خواتین کو روبرو کرانا ہے۔' انہوں نے بتایا کہ 'موجودہ دور میں کئی خاتون ایسی ہیں جو حیض کے تعلق سے غلط فہمیوں کا شکار ہیں، اسی لیے اس سے متعلق باتوں کو چھپانا ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ ہمیں اس پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'یہ ہمارا مقصد ہے کہ ان تمام خواتین تک ہر ایک بات پہنچائی جائے، جو حیض کے بارے میں یہ چھپاتے ہیں اور کھل کر کسی کو کوئی بات نہیں بتاتیں،' اس موقعے پر آس پاس کے علاقے کے پولیس تھانوں کے جوان اور دیگر پولیس کے افسران موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details