اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shiv Sena leaders in Ajmer Dargah: شیوسینا رہنماؤں کی اجمیر درگاہ پر حاضری - اجمیر کی خبریں

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے Maharashtra Chief Minster Uddhav Thackeray نے رواں برس خواجہ غریب نوازؒ کے عرس Urs of Khwaja Garib Nawaz سے قبل ہی اپنا حاضری نامہ بھیج دیا ہے۔ شیوسینا سربراہ کی جانب سے ممبئی سے راہل کنال اور ان کے کارکنان اجمیردرگاہ پر چادر لے کر آئے۔

شیوسینا رہنماوں کی اجمیرشریف میں حاضری
شیوسینا رہنماوں کی اجمیرشریف میں حاضری

By

Published : Jan 31, 2022, 5:05 PM IST

اجمیر شریف میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 810 ویں عرس Khwaja Garib Nawaz 810 Urs سے قبل سیاسی جماعتوں اور اس کے رہنماؤں کی جانب سے اجمیر درگاہ میں چادر پوشی Chadar Poshi in Ajmer Dargah کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ 810 ویں عرس کا اعلان 29 جنوری کو پرچم کشائی کی تقریب سے کیا گیا۔

شیوسینا رہنماوں کی اجمیرشریف میں حاضری

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے رواں برس خواجہ صاحب کے عرس سے قبل ہی اپنا حاضری نامہ بھیج دیا ہے۔ شیوسینا سربراہ کی چادر ممبئی سے راہل کنال اور ان کے کارکنان اجمیر لے کر آئے۔ جہاں انہوں نے چادر اور ٹھاکرے خاندان کا پیغام درگاہ کے خادم سید عادل چشتی کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Ajmer Urs Guidelines: اجمیر عرس سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ

شیوسینا کارکنان نے خواجہ غریب نوازؒ کے مزار مبارک پر حاضری دی اور مہاراشٹر کی ترقی کے لیے دعا کی۔ درگاہ کی زیارت کے بعد راہل کنال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹھاکرے خاندان کو خواجہ غریب نوازؒ سے گہری عقیدت ہے۔ اسی لیے انہوں نے خواجہ صاحب کے دربار میں ادھو ٹھاکرے کے وزیراعلی بننے کی دعا کی تھی جو پوری ہوئی۔ اس بار ادھو ٹھاکرے نے اجمیر درگاہ میں شامیانہ بھیجا ہے اور دعا کی ہے کہ ٹھاکرے خاندان سلامت رہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے ہمیشہ تمام مذاہب کا لوگوں کا ساتھ دیا ہے یہی وجہ ہے کی ان کی صحت اور ترقی کی دعا مانگی گئی ہے۔

اجمیر درگاہ پہنچنے والوں میں ممبئی سے شیوسینا یووا سینا کی ٹیم اور شیوسینا کے مقامی عہدے داروں کے علاوہ مختلف تنظیموں کے لوگ بھی موجود تھے۔ خادم سید عادل چشتی نے ان سب کو دربار میں زیارت کرائی اور تبرک پیش کر دستار بندی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details