اردو

urdu

ETV Bharat / state

دھولپور میں پولیس اہلکار پر حملہ - dhaulpur up

ریاست راجسھتان کے ضلع دھولپور کے شہر میں پان مسالہ اور گٹکا کی دکانوں کے کھلنے اور وہاں لوگوں کے موجود ہونے کی اطلاع مقامی انتظامیہ اور پولیس کو ملی تھی۔

attack-on-police-in-dhaulpur-two-policemen-injured
دھولپور میں پولیس اہلکار پر حملہ

By

Published : Apr 19, 2020, 6:30 PM IST

اطلاع پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم وہاں پہنچی جہاں انہوں نے دیکھا کہ دکان پر کئی افراد موجود تھے۔ پولیس نے ان سے سوشل ڈسٹینسنگ کے اصول اپنانے پر زور دیا جس پر مقامی لوگوں نے بحث شروع کردی۔

دھولپور میں پولیس اہلکار پر حملہ

وہاں موجود لوگوں نے پولیس سے ہاتھا پائی شروع کردی۔ اس واقعہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ہاتھا پائی کی خبرسن کر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار آگئے۔ لیکن اس وقت تک ملزمین فرار ہو چکے تھے۔

تاہم پولیس نے چار افراد کو مار پیٹ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details