- بجٹ کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
- ریاست کی سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے پانچ برسوں میں 35 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، اس کے علاوہ رواں برس 6 ہزار 37 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
- ریاست کے جے پور، جودھپور، کوٹہ، باڑمیر، بھیلواڑا، اجمیر، راجسمند، سوائی مادھو پور، ناگور، دوسا اور سروہی میں کاروبار کے نئے علاقے بنائے جائیں گے۔
- فروری 2022 تک ریفائنری کے کام کو پورا کیا جائے گا۔
- جے پور کی وال سٹی میں میٹرو خدمات جلد ہی شروع کی جائے گی۔ میٹرو کے دوسرے مرحلے کے کام کے لیے ڈی پی آر تیار کیا جائے گا جس پر 13 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
- ریاست کے الگ الگ محلوں اور گلیوں میں جنتا کلینک کھولے جائیں گے۔
- جودھپور میں 31 کروڑ روپے کی لاگت سے لینیر ایکسلیٹر مشین اسپتال کے لیے خریدی جائے گی۔
- جےپور میں گاندھی میوزیم، 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کرایا جائے گا۔
- الگ الگ محکموں میں 75000 عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
- بھرت پور میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے لیے 25000000 روپے مختص کیے گئے ہیں۔
- پولیس تھانوں میں استقبال کمرہ بنایا جائے گا اور آئندہ دو برس میں ہر پولیس تھانہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
- سینیئر صحافیوں کے لیے پینشنر اسکیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔
راجستھان کے بجٹ پر ایک نظر - ریاستی اسمبلی
ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاستی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔
راجستھان کے بجٹ پر ایک نظر