ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے ہمراہ کانگریس کے ریاستی صدر اور وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا بھی تھے۔ دونوں دوپہر میں راج بھون پہنچ کر زرعی قوانین کے خلاف صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام سے ایک میمورنڈم گورنر کو سونپا۔
گہلوت نے زرعی قانون کے خلاف گورنر کو میمورنڈم سونپا
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پارلیمنٹ میں منظور شدہ زرعی قوانین کے خلاف گورنر کلراج مشرا کو ریاستی کانگریس کی جانب سے آج جے پور میں ایک میمورنڈم سونپا۔
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور گورنر کلراج مشرا
ان قوانین کے خلاف گذشتہ 24 ستمبر سے ہوئے کانگریس کے پندرہ روزہ احتجاج کے تحت پیر کو ریاستی کانگریس کے صدر مسٹر ڈوٹاسرا کی قیادت میں کانگریس کی جانب سے ریاستی کانگریس کے دفتر سے راج بھون تک پیدل مارچ کیا جانا تھا۔ لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جے پور میں حکم امتناعی نافذ ہونے کی وجہ سے ریاستی کانگریس نے اسے اتوار کے روز ملتوی کر دیا۔
اس کے بعد آج مسٹر گہلوت اور مسٹر ڈوٹاسرا نے گورنر سے ملاقات کی اور انہیں یہ میمورنڈم سونپا۔