اردو

urdu

ETV Bharat / state

صحت کےتعلق سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا بڑا اعلان - Digital University

ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوکل گہلوت نے بجٹ پیش کرنے کے دوران یونیورسل ہیلتھ کیر اسکیم کے تحت ریاستی عوام کے لیے صحت کے شعبہ میں 3500 کروڑ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صحت کےتعلق سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا بڑا اعلان
صحت کےتعلق سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا بڑا اعلان

By

Published : Feb 24, 2021, 2:06 PM IST

اس موقع پر وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ ' عالمی وباء کورونا وائرس کے مشکل دور میں ریاست راجستھان کا بجٹ پیش کیا گیا۔ آج ہر طبقہ کافی متاثر ہوا ہے۔'

صحت کےتعلق سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا بڑا اعلان

انھوں نے کہا کہ راجستھان حکومت نے عوام کے لیے کورونا وائرس کے بحران کے زمانہ میں جو کام کئے، اس کی چہر جانب ستائش کی گئی۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کا بجٹ خطاب کے دوران جے پور ۔ راجستھان اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپر لیس بجٹ پیش کیا ہے۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے اس دوران متعدد اعلانات بھی کئے۔

اشوک گہلوت حکومت کا یہ بجٹ صحت کے تعلق سے بہت اہم مانا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:معروف گلوکار رام شنکر نے خواجہ کے دربار میں حاضری دی

اشوک گہلوت نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران جن لوگوں کو 3500 روپے ملے ہیں اب ایک ہزار روپے اور ملیں گے۔

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کی پرائمری درجے کے بچوں کومفت میں اسکول یونیفارم اور کتابیں دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کے لیے حکومت نے 470 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

راجستھان کے جودھ پور سمیت دیگر مقامات پر ہیلتھ کالج کھلیں گے۔

انھوں نے کہا کہ جودھ پور کے داس ماتھور ہسپتال کے لیے بجٹ میں سے 17 کروڑ روپے سے ڈایگنوسٹیک سینٹر کھولنے کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جودھپور میں ایک ڈیجیٹل یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس کے لیے 400 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details