جےپور: عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، جس کی وجہ سے لوگوں کے آمدنی کے تمام وسائل بند ہیں۔ لیکن ملک میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو اپنے فن کے ذریعہ زندگی گزارتا ہے، لیکن ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے سبب انہیں کئی طرح کے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اطلاعات کے مطابق راجستھان میں کئی ایسے فنکار ہیں جو اپنے فن کے ذریعے زندگی کی ضروریات پورا کرتے تھے لیکن آج کورونا کی وجہ سے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے سبب وہ معاشی بحران کا شکار ہے۔
اس کے پیش نظر عالمی شہرت یافتہ فنکار رہیس بھارتی نے سات سمندر پار سے ان تمام فنکاروں کی مدد کے لیے ضرورت کا سامان بھارت بھیجا ہے جو راجستھان کے فنکاروں میں تقسیم کیا جائے گا۔