اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہپرت یافتہ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں ملک ہندوستان میں نفرتی ماحول کے خاتمے کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔دعا محفل میں تمام مذاہب کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجمیر شریف درگاہ کے احتا نور میں دعا میں ہاتھ اٹھائے زائرین اور دعا کرتے درگاہ کے خادم سید قطب الدین سخی, یہ تمام عقیدت مندان اپنے دلوں میں ملک ہندوستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ امن و امان کی دعا دل میں رکھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ملک کی ریاست ہریانہ اور منی پور میں تشدد کے خاتمے کی دعا کر رہے ہیں, ان عقیدت مندوں کو امید ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں دعا کیے جانے کے ساتھ ہی ملک میں امن کی فضا دوبارہ قائم ہوگی۔ ملک میں چل رہی نفرت کی سیاست کے خاتمے کے ساتھ ہی وطن پرستوں میں پیار محبت قائم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Ajmer Sharif اجمیر شریف میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے زلف مبارک
غور طلب ہے کہ ملک کے بدلتے حالات بے حد نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عقیدت مند حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دے کر ملک میں خوشحالی، ترقی اور کامیابی کے ساتھ انسانی پیار محبت کی دعا مانگ رہے ہیں۔