اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوج کی دوروزہ جنگی مشق سے ریگستان تھرایا - راجستھان خبریں

راجستھان کے سرحدی جیسلمیر ضلع میں فوج کی سدرشن چکر واہنی اور فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشق سے ریگستان تھرا اٹھا اور اس دوران دشمن کے مصنوعی ٹھکانوں کو بغیر چوکے بمباری سے تباہ کردیاگیا۔

فوج کی دوروزہ جنگی مشق

By

Published : Oct 21, 2019, 3:18 PM IST

پوکران فیلڈ فائرنگ رینج میں اتوار کو شروع ہوئی دو روزہ جنگی مشق میں بری فوج اور فضائیہ اپنی مارہ کرنے والی صلاحیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
پیر کو جنگی مشق کے دوران پوکران فیلڈ فائرنگ رینج دھماکوں سے گونج اٹھی اور فوجیوں نے دشمن کے مصنوعی ٹھکانوں کو ہدف بناکر بغیر چوکے بمباری کرکے انہیں تباہ کردیا۔اس دوران کے ۔
نائن تھنڈر گن سے بغیر چوکے نشانہ لگایااور حملہ آور ہیلی کاپٹر اور فضائیہ کے طیاروں نے زبردست بمباری کرتے ہوئے ان ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔دھماکوں کی وجہ سے پوری رینج میں ریت کا غبار چھاگیا۔ راکیٹ لانچر سے دشمن کے ٹھکانوں اور دہشت گردانہ ٹھکانوں وغیرہ کو تباہ کرنے کی مشق کی گئی ہے۔
بری اور فضائیہ کی مار کرنے کی صلاحیت کو مضبوط اور بہتر بنانے کےلئے فوج کی جنوبی کمان کے ہزاروں فوجی مشق کررہے ہیں۔فضائیہ کے ذریعہ کم وقت میں کیسے دشمن کو ختم کیا جائے ،اس پر بری فوج کو ساتھ لےکر جیت حاصل کرنے کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔اس میں فوج کے آرمڈ ،میکینائزڈ اور انفینٹری بریگیڈ کی یونٹس شامل ہیں۔خصوصاً جنوبی کمان کی سدرشن چکر کراپس نے اس میں اہم رول ادا کیا۔
جائےو قوع پر فوج کے کئی اعلی افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details