اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ کا کووڈ کوٹ کرکے محفوظ کیا گیا - کووڈ اصولوں پر عمل

درگاہ کمیٹی کے کارگزار ناظم ڈاکٹر محمد عادل نے یہ بتایا کہ اس دوران درگاہ احاطے کو سینیٹائز نہیں بھی کرایا جاتا ہے تو بھی وائرس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے درگاہ گزشتہ سات ستمبر کو زائرینوں کے لئے کھولی گئی۔ درگاہ میں اب زائرین کا آنا شروع ہوگیا ہے۔

anti virus shield done on ajmer shrine
اجمیر درگاہ کا کووڈ کوٹ کرکے محفوظ کیا گیا

By

Published : Sep 15, 2020, 2:04 PM IST

راجستھان میں اجمیر واقع دنیا کے مشہور صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلئے اینٹی وائرس نینو ٹیکنولوجی کے ذریعہ کووڈ کوٹ سے شیلڈ کور کرایا گیا ہے جس سے درگاہ آئندہ 90 دنوں کےلئے محفوظ رہ سکے گی۔

درگاہ کمیٹی کے کارگزار ناظم ڈاکٹر محمد عادل نے یہ بتایا کہ اس دوران درگاہ احاطے کو سینیٹائز نہیں بھی کرایا جاتا ہے تو بھی وائرس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے درگاہ گزشتہ سات ستمبر کو زائرینوں کے لئے کھولی گئی۔ درگاہ میں اب زائرین کا آنا شروع ہوگیا ہے۔

ایسے میں درگاہ کمیٹی کی کوشش ہے کہ درگاہ احاطے کو پوری طرح صاف اور محفوظ رکھا جائے۔ اس کی وجہ سے ہی درگاہ کو کووڈ کوٹ کراکر محفوظ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ کمیٹی کی پہلی ترجیح کووڈ اصولوں پر عمل کرنے کے ساتھ آنے والے عقیدت مندوں کو تحفظ مہیا کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details