اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: ہجومی تشدد مخالف بل منظور - وزیر شانتی دھریوال

راجستھان اسمبلی میں ہجومی تشدد مخالف بل منظور کر دیا گیا۔ اس بل کے مطابق ہجومی تشدد کے واقعات میں ملوث افراد کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

راجستھان: ہجومی تشدد مخالف بل منظور

By

Published : Aug 5, 2019, 7:03 PM IST

راجستھان اسمبلی میں صوتی ووٹ سے ہجومی تشدد سے تحفظ بل 2019 منظور کر دیا گیا حالانکہ بی جے پی نے اس بل کی مخالفت کی اور ان کا مطالبہ تھا کہ اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے۔

پارلیمانی امور کے وزیر شانتی دھریوال نے ریاستی اسمبلی میں گذشتہ ہفتے اس بل کو متعارف کروایا تھا۔

دھریوال نے ہاؤس کو بتایا کہ 'ہجومی تشدد کے واقعات کے تعلق سے بھارتی آئین اور کریمنل پروسیجر کوڈ میں پروویژن ہے لیکن یہ اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے مناسب نہیں ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'حکومت نے ہجومی تشدد کے واقعات پر قابو پانے کے لیے بل پیش کیا ہے۔'

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے 16 جولائی کو ریاستی بجٹ کے دوران اراکین کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس بل کو لانے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details