ضلع جھنجھنو کے بہانا علاقے میں 21 سالہ ایک نوجوان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، متاثرہ نوجوان 18 مارچ کو فلپائنس سے بھارت لوٹا تھا۔
مذکورہ نوجوان فلپائنس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور اس کے بعد وہ دہلی آئیرپورٹ آیا اور وہاں سے ٹیکسی کے ذریعہ اپنے گھر پہنچا۔
کورونا وائرس کا ایک اور کیس ایئرپورٹ کی جانب سے دی گئی ہدایت کے مطابق نوجوان نے 22 مارچ تک خود کو گھر میں الگ تھگ رکھا تھا۔
اس کے بعد ہدایت کے مطابق نوجوان کو پچیری میں واقع سنگھانیہ یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے کوارٹن میں رکھا گیا۔
نوجوان کو 26 مارچ کو کھانسی کی شکایت ہوئی اور اسے تیز بخار بھی آیا تھا اس کے بعد اسے 27 مارچ کو اس کا سیمپل لیا گیا اور اتوار کی دوپہر میں نوجوان کی رپورٹ پازیٹیو ہونے کی اطلاع ملی۔
واضح رہے کہ ضلع جھنجھنو میں یہ ساتواں کیس ہے اس قبل اٹلی کے ایک سیاح کی بھی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی اور یہ سیاح لگ بھگ پورے شہر میں گھومتا پایا گیا تھا۔
اس کے بعد اٹلی کے اس سیاح کی اہلیہ اور اس کی بچی کی بھی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔
خیال رہے کہ یہاں خلیجی ممالک سے آئے تین لوگوں کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی تھی۔