ریاست راجستھان کے الور میں تاکین وطن مزدوروں کی مدد کے لئے منگل کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک پورٹل لانچ کیا گیا ہے۔ مزدور اس پورٹل میں اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔
رجسٹریشن کے دوران تارکین وطن مزدوروں کو اپنی مکمل معلومات درج کرانی ہوگی۔ ایسی صورتحال میں انتظامیہ کے پاس تارکین وطن مزدوروں کا ڈیٹا موجود ہوگا، تاکہ انتظامیہ کو ان کی مدد کرنے میں کم وقت لگے۔
اس معاملے پر کلکٹر اندریجیت سنگھ نے کہا کہ 'رجسٹریشن کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انتظامیہ انہیں گھر پہنچانے کے لئے بسیں فراہم کرے گی۔ یہ رجسٹریشن تارکین وطن مزدوروں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے۔ معلومات اکھٹا کرنے کے بعد ہم ان کا ڈیٹا متعلقہ حکومتوں کو بھیجا جائےگا اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔'