ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں جمعتہ الوادع کے موقع پر مسجدیں خالی نظر آئیں لوگوں نے گھروں پر ہی اپنی جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی۔کورونا گائیڈ لائن کے مطابق ہی مساجد میں نمازیں ادا کی گئی اور خدا کی بارگاہ میں سرجھکا کر کورونا وبا کی خاتمے کے لیے دعا کی گئی۔وہیں جمعتہ الوداع کے روز مساجد کے باہر پولیس کا پہرا بھی نظر آیا۔
جے پور:جمعتہ الوداع کی نماز کورونا گاٗئیڈلائن کے مطابق ادا کی گئی جے پور میں اس مقدس ماہ کے الوداع جمعہ کے موقع پر کہیں بھی اجتماعی طور پر کوئی جمعہ کی نماز ادا نہیں ہوئی، محض چند لوگوں نے ہی اس خاص نماز کو مسجدوں میں ادا کیا، باقی تمام لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کی۔ وہیں زیادہ تر مساجد کے باہر تالے لگے ہوئے نظر آئے۔مسلم مذہب کے مذہبی رہنماؤں اور انتظامیہ کی جانب سے جو اپیل جمعۃ الوداع کو لے کر مسلم برادری کے لوگوں سے کی گئی تھی اس اپیل کا اثر آج جے پور میں نظر آیا۔
جےپور کے جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم قریشی نے بتایا کہ ہم لوگوں سے کوئی خطا ہوئی تھی جس کی وجہ سے آج ہم لوگوں کے درمیان خدا نے اس وبا کو بھیجا اور آج ہم خدا سے یہی دعا کر رہے ہیں کہ اس وبا کا جلد از جلد خاتمہ ہو اور تمام مسجد مندر کھلے اور پہلے کی طرح رونق نظر آئے۔
وہیں پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے بھی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ آپ لوگ گھروں پر ہی نماز ادا کرے مساجد میں کسی طرح سے کوئی بھیڑ جمع نہیں کرے ۔جس کے بعد آج اس کا اثر ہم لوگوں کے درمیان نظر آیا۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے سلسلے میں بھی ہم مسلم مذہب کے رہنماؤں کے ساتھ جلد ہی اجلاس کریں گے۔