اجمیر: آندھراپردیش کے الطاف رضا قادری کی جانب سے صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر چادر چڑھائی گئی اور اہل وطن کی خیریت کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر الطاف رضا قادری نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کے حوالے سے سیاست دانوں کے غلط بیانات کی وجہ سے نفرت کا بازار گرم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں تمام مذاہب اور ذاتوں کے لوگ پیار اور محبت سے رہتے ہیں۔ تمام مذاہب کے ماننے والے خواجہ صاحب کی بارگاہ پر آتے ہیں اور اپنی دعائیں مانگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج عقیدت کی چادر پیش کرتے ہوئے تصوف کے ذریعے ملک میں امن اور ملکی مفاد میں قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی ہے۔
Ajmer Sharif Dargah الطاف رضا قادری کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری - صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ
اجمیر میں آندھراپردیش سے آئے الطاف رضا قادری کی جانب سے خواجہ غریب نواز کے دربار میں چادر چڑھائی گئی۔ اس موقع پر ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں مانگی گئی۔
الطاف رضا قادری نے بتایا کہ وہ آندھرا پردیش وجئے واڑہ میں حضرت سید شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں خدمت کرتے ہیں اور روزانہ سینکڑوں لوگوں کو لنگر بھی فراہم کرتے ہیں۔درگاہوں پر جانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں مانگنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس
درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادم سید سلطان الحسن مصباحی کے مطابق بورڈ کی جانب سے درگاہ میں چادر کا جلوس نکالا گیا اور احتہ نور کے احاطے میں سلام بھی پڑھا گیا۔ سید سلطان الحسن مصباحی نے الطاف رضا قادری اور دیگر افراد کو درگاہ پر حاضری دلائی اور دربار کا تبرک پیش کرکے دستار بندی کی۔