راجستھان اردو اکادمی کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق پروگرام کی صدارت راجستھان انسانی حقوق محکمہ کے صدر گوپال کرشن ویاس کریں گے۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر راجستھان حکومت میں وزیرِفن و ثقافت بی ڈی کلہ موجود رہیں گے۔
وہی مہمان ذی وقار کے طور پر رکن اسمبلی رفیق خان شرکت کریں گے۔
پروگرام کا افتتاح ڈاکٹر سُمِت شرما کریں گے۔
کل ہند خواتین مشاعرہ سات مارچ کو اس خواتین مشاعرےکی نظامت شاعر و صحافی معین شاداب کریں گے۔ وہیں، اس مشاعرے میں ملک کی جانی مانی شاعرات اپنا کلام پیش کریں گی۔
مزید پڑھیں:
مشاعرہ کا افتتاح شام کو ساڑھے چھ بجے کیا جائے گا۔ پروگرام کی تیاریاں آخری مرحلے میں چل رہی ہیں۔