آل انڈیا راجیو گاندھی بریگیڈ کانگریس نے ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان بجلی پانی کے تمام بل معاف کر عوام کو راحت فراہم کرائی جائے۔
آل انڈیا راجیو گاندھی بریگیڈ کانگریس کی وزیراعلیٰ سے اپیل - راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت
آل انڈیا راجیو گاندھی بریگیڈ کانگریس نے ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان بجلی اور پانی کے تمام بل معاف کر عوام کو راحت پہنچائی جائے۔
آل انڈیا راجیو گاندھی بریگیڈ کانگریس کی وزیراعلیٰ سے اپیل
آل انڈیا راجیو گاندھی بریگیڈ کانگریس کے نیشنل سیکرٹری حاجی سید عمران چشتی نےکہا کی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے درمیان عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کے لئے دشواری پیش آرہی ہے۔ پھر وہ کس طرح سے بجلی اور پانی کے بل ادا کرسکتے ہیں۔
عمران چشتی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اشوک گہلوت کو غریب عوام کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے، بجلی اور پانی کا بل معاف کر دینا چاہئے۔