اردو

urdu

ETV Bharat / state

عرس مبارک کے جھنڈے کی رسم درگاہ کے بلند دروازے پہ ادا کی گئی

Ajmer Urs حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے 812 عرس مبارک کے جھنڈے کی رسم درگاہ کے بلند دروازے پہ ادا کی گئی۔ خواجہ غریب نواز کا 812 واہ عرس مبارک کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

Ajmer: The ritual of raising the flag of Urs Mubarak was performed at dargah
Ajmer: The ritual of raising the flag of Urs Mubarak was performed at dargah

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 2:01 PM IST

عرس مبارک کے جھنڈے کا رسم درگاہ کے بلند دروازے پہ ادا کیا گیا

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں 812واں عرس کا جھنڈا پیش کیے جانے کے بعد اب صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں خدمات کے وقت میں تبدیلی ہو گئی ہے۔ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں عام دنوں میں روز دوپہر کو ہونے والی خدمت اب شام کو ادا کی جائے گی۔

جھنڈے کی رسم بھلواڑا کے غوری خاندان نے شام کو عصر کی نماز کے بعد درگاہ کے بلند دروازہ پر ادا کی, پولیس کی سخت سیکیورٹی کے درمیان درگاہ کے بلند دروازہ پر جھنڈا لہراتے ہی خصوصی دعا اور 812 عرس مبارک کا اعلان کیا گیا۔

درگاہ موروثی عملہ نے مغلیہ روایت کے مطابق اپنا کام انجام دیا۔ جھنڈے کی رسم میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین پہنچے تھے , خادموں کی جانب سے تمام عقیدت مندوں کو خواجہ صاحب کے عرس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شرکت کی دعوت دی گئی۔

خواجہ صاحب کا 812واں عرس مبارک رجب کا چاند دکھائی دینے کے بعد 12 یا 13 جنوری سے اغاز ہو جائے گا, جس میں ملک اور بیرونی ممالک سے کثیر تعداد میں عقیدت مند شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر درگاہ علاقے میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی

اجمیرکی درگاہ شرئف میں ملک کی تمام ریاستوں سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ غیر ممالک سے بھی زائرین عرس کے موقع پر اجمری شریف کی درگاہ پہنچ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details