اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر شریف کی زیارت کے لیے دہلی سے درگاہ کا پیدل سفر

کورونا وائرس کے خوف کے درمیان ایک شخص دہلی سے اجمیر شریف زیارت کی نیت سے پیدل ہی پہنچ گیا ہے۔

ajmer sharif pilgrimage from delhi to ajmer on foot
اجمیر شریف زیارت کے لیے دلی سے اجمیر کا پیدل سفر

By

Published : May 24, 2020, 2:33 PM IST

Updated : May 24, 2020, 2:38 PM IST

دلی سے اجمیر شریف زیارت کے لیے آنے والے شخص کو پولیس اہلکار نے درگاہ میں داخل ہونے سے قبل ہی حراست میں لے لیا ہے۔

اجمیر میں واقع حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ سے محبت اور اس کا نظارہ کے لیے دلی سے اجمیر تک ایک شخص زیارت کرنے پیدل پہنچ گیا۔

لاک ڈاؤن میں نہ کھانے پینے کی فکر نہ ہی اپنی جان کی پرواہ اس شخص کا نام محمد یونس ہے۔

محمد یونس یوپی ضلع بدایوں کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق یونس کو درگاہ کے نظام گیٹ پر ہی روک دیا گیا جہاں اس نے حضرت خواجہ غریب نواز کی چوکھٹ چوم کر اپنی تمنا پوری کی۔

ویڈیو: اجمیر شریف زیارت کے لیے دلی سے اجمیر کا پیدل سفر

'یونس نے یہ بھی بتایا کہ 'وہ آٹھ سال سے بیمار ہے اور اسے امید ہے کہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں پہلی بار حاضری سے سب دکھ تکلیف دور ہو جائے گی

اجمیر کی طبی ٹیم نے محمد یونس کی موقع پر ہی اسکیننگ کی اور کورونا وائرس کی جانچ کیلئے اسے ہاسپٹل بھی لے گئی گیا۔

خاص بات یہ ہے کہ خواجہ صاحب کی چوکھٹ چومنے کے بعد یونس 108 ایمبولینس میں خود سے ہی بیٹھ گیا اور اپنی جانچ کے لیے میڈیکل ٹیم کے ساتھ اسپتال روانہ ہوگیا۔

فی الحال یونس کی کورونہ جانچ آنے تک اسے ہاسپٹل میں ہی رکھا جائےگا اور اس کی دیگر بیماری کا علاج بھی کیا جائے گا۔

Last Updated : May 24, 2020, 2:38 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details