اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ajmer Shareef: درگاہ کی تاریخی عمارتوں پر توجہ دینے کی ضرورت - بیگمی دالان کی چھت

خادموں کے مطابق اجمیر شریف درگاہ کمیٹی بارش کے موسم میں درگاہ کی مختلف عمارتوں کی مرمت کا کام کروارہی ہے جس کی وجہ سے بیگمی دالان کی چھت سے مسلسل بارش کا پانی گررہا ہے۔

اجمیر شریف درگاہ کی تاریخی عمارتوں پر توجہ دینے کی ضرورت
اجمیر شریف درگاہ کی تاریخی عمارتوں پر توجہ دینے کی ضرورت

By

Published : Aug 1, 2021, 6:33 PM IST

ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں تیز بارش کے سبب درگاہ شریف کے اندرونی حصہ اور زیر تعمیرات کاموں میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔ ایسے میں آستانہ شریف کے گنبد کے نزدیک بیگمی دالان کی چھت سے پانی گرنا شروع ہوگیا ہے۔

اجمیر شریف درگاہ کی تاریخی عمارتوں پر توجہ دینے کی ضرورت

خادموں کے مطابق درگاہ کمیٹی بارش کے موسم میں درگاہ کی مختلف عمارتوں کی مرمت کا کام کروارہی ہے جس کی وجہ سے بیگمی دالان کی چھت سے مسلسل بارش کا پانی گررہا ہے۔ اس کے علاوہ پانچ نمبر گیٹ پر بھی لگے ٹائلز بھی گرگئے ہیں، غنیمت ہے کہ کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اجمیر شریف درگاہ کی تاریخی عمارتوں پر توجہ دینے کی ضرورت

خادموں کا الزام ہے کہ درگاہ کمیٹی احترام درگاہ میں عمارتوں پر کم توجہ دے رہی ہے اگر وقت رہتے تعمیرات اور مرمت کا کام مکمل کرلیتی تو بارش کے موسم میں دشواریاں پیدا نہیں ہوتی۔ انجمن سید زادگان کے عہدے داران بھی موقع پر پہنچے اور پانچ نمبر گیٹ کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر: ٹی وی اداکارہ شیلی شکلا اور مصنف راجیش بیری نے درگاہ میں دی حاضری

غور طلب ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے جس میں اجمیر شریف بھی شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو روز سے اجمیر کا موسم سہانا ہے اور بارش مسلسل جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details