اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ajmer Rape Accused Arrested From Delhi: اجمیر جنسی زیادتی معاملے میں ملزم تانترک کا ساتھی گرفتار - اجمیر کی خبر

اجمیر کے آدرش نگر میں ایک 22 سالہ لڑکی نے مارچ کے مہینے میں راجیندر والمیکی نام کے ایک تانترک کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔ وہیں اس معاملے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ Ajmer Rape Accused Arrested From Delhi

اجمیر میں جنسی زیادتی کا ملزم تانترک کا ساتھی گرفتار
اجمیر میں جنسی زیادتی کا ملزم تانترک کا ساتھی گرفتار

By

Published : May 13, 2022, 6:02 PM IST

اجمیر:اترپردیش کے اجمیر کے آدرش نگر تھانہ پولیس نے جنسی زیادتی کے معاملے میں ایک تانترک کو گرفتار کیا تھا۔ الزام ہے کہ تانترک راجیندر والمیکی تنتر مبتر کے ذریعے بھوت بھگانے کے بہانے لڑکی کا ریپ کرتا تھا۔ اس معاملے میں پولیس پہلے ہی اس تانترک کو گرفتار کر چکی تھی، وہیں اس معاملے میں ملوث تانترک کا ساتھی جو کہ وہ فرار چل رہا تھا، اسے بھی پولیس نے دہلی سے گرفتار کر لیا۔ معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے آدرش نگر تھانے کے اے ایس آئی بھوری سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزم پون کمار دہلی میں ٹیکسی چلاتا ہے۔ Ajmer Rape Accused Arrested From Delhi

اجمیر میں جنسی زیادتی کا ملزم تانترک کا ساتھی گرفتار

پولیس نے کہا کہ ملزم ابھی گرفت میں ہے اور قانونی کارروائی مکمل ہونے بعد اسے جیل بھیجا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ 22 سالہ متاثرہ نے مارچ کے مہینے میں تانترک راجیندر والمیکی کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد پولیس نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تانترک کو گرفتار کرلیا تھا۔ وہیں اس معاملے ایک اور ملزم کو دہلی سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Woman Filed a Rape Case: اجمیر میں شادی کے بہانے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی

ABOUT THE AUTHOR

...view details