راجستھان کے شہر اجمیر میں بھی مسلمانوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ آج بعد نماز جمعہ مسلمان کا ایک وفد ضلع کلکٹریٹ کے دفتر پہنچا اور صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم کلکٹر کے حوالہ کیا گیا۔
اجمیر کے مسلمانوں نے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی شہر قاضی توصیف احمد مسلم وفد کی صدارت کر رہے تھے۔ میمورنڈم میں بھارتی حکومت سے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر قاضی توصیف احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اسلامﷺ کو سارے عالم کے لیے رحمت بناکر بھیجا ہے اور رسول پاکﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان ناموس رسالت کےلیے کسی بھی طرح کی قربانی کےلیے تیار ہے۔
وفد میں درگاہ شریف کے خادم، علما کرام اور مسلم تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔