اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: یادگار گیسٹ ہاؤس میں کووڈ-19 کیئر سنٹر کا افتتاح - اجمیر میں کورونا کیسز

اس موقع پر کانگریس کے صدر سید یاصر چشتی نے بتایا کہ عام لوگوں کے لیے کووڈ کیئر سنٹر شروع کیا گیا ہے، جس میں دو آکسیجن کنسٹریٹر، 16 آکسیجن سلنڈر، دس بیڈز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اجمیر: یادگار گیسٹ ہاؤس میں کووڈ 19 کیئر سنٹر کا افتتاح
اجمیر: یادگار گیسٹ ہاؤس میں کووڈ 19 کیئر سنٹر کا افتتاح

By

Published : May 21, 2021, 9:48 PM IST

راجستھان کے اجمیر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر اجمیر شریف کی یادگار گیسٹ ہاؤس میں ویکسینیشن کووڈ-19 کیئر سینٹر شروع کیا گیا ہے۔

اجمیر: یادگار گیسٹ ہاؤس میں کووڈ 19 کیئر سنٹر کا افتتاح

خواجہ صاحب کی درگاہ کے خادمو کی تنظیم انجمن یادگار اور یوتھ کانگریس کی مشترکہ سرپرستی میں ویکسینیشن کووڈ-19 کیئر سینٹر شروع کیا گیا ہے۔ آج اجمیر کے یادگار گیسٹ ہاؤس میں کووڈ 19 کیئر سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر انجمن سکریٹری احتشام چشتی اور یوتھ کانگریس کے صدر سید یاسر چشتی نے بتایا کہ عام لوگوں کے لئے کووڈ کیئر سنٹر شروع کیا گیا ہے، جس میں دو آکسیجن کنسٹریٹر، 16 آکسیجن سلنڈر، دس بیڈز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے ذریعہ ویکسینیشن سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جو مسلسل جاری رہے گا۔

اس موقع پر انجمن کے سابق صدر غلام کبیریہ، چشتی کونسلر شاکر شاہ، سلمان چشتی، معین چشتی، گڈو، اسلم، وسیم باپو، انور کاظمی، اظہر، راجہ چشتی وغیرہ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details