ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع کے بیاور سب ڈیویژن میں تین نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے احتیاط برتتے ہوئے متعلقہ علاقوں کو سیل کر کے کرفیو لگا دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 'بیاور کے سیندریا اور مسودا سے ہسپتال پہنچی دو حاملہ خواتین متاثرہیں جن میں سے کل لیبر روم میں ہی آپریشن کیاگیا۔ اسی طرح بیاور کے ہاؤسنگ بورڈ علاقے میں رہنے والے شخص کے سامنے آنے کے بعد اسے راج محل ہوٹل میں فی الحال قرنطینہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اجمیر شہر سے بھی سات معاملے سامنے آئے ہیں۔