راجستھان کے ضلع ناگور کے رکن پارلیمان ہنومان بینیوال نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو تین قانون لائے گئے ہیں وہ کسانوں کے خلاف ہیں، اس لیے ان تینوں قانون کی مخالفت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی راجستھان کے 4 اضلاع کا دورہ کر کے اس قانون سے متعلق کسانوں سے بات چیت کروں گا، کیوں کہ اس قانون سے کسانوں کو کافی زیادہ نقصان ہونے والا ہے۔
رکن پارلیمان ہنومان بینیوال سے خصوصی بات چیت بینیوال نے آئندہ ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر کہا کہ جہاں جہاں پر ہماری پارٹی کے کارکنان کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں پر ہم امیدوار کو میدان میں اتاریں گے۔
ہنومان بینیوال کا کہنا ہیں کہ جو غلط بات ہوتی ہے اس کی ہنومان بینیوال ہمیشہ ہی مخالفت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، واضح رہے کہ یہ ریاست راجستھان میں ناگور پارلیمانی حلقے سے ہنومان بینیوال کی پارٹی نے بی جے پی کے ساتھ میں مل کر پارلیمنٹ انتخاب لڑا تھا، جس میں ہنومان بینیوال کو کامیابی ملی تھی۔