اسسٹینٹ کمشنر کے بینک کھاتوں سے لاکھوں روپے برآمد - اکھوں روپے کی رقم برآمد
ریاست راجستھان کے دارلحکومت جئے پور میں اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے گذشتہ دنوں کمرشیئل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی اسسسٹنٹ کمشنر انوسویا کماری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ اب ان کے بینک کھاتوں میں لاکھوں روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔
اسسٹینٹ کمیشنر کے بینک کھاتوں سے لاکھوں روپے برآمد
اے سی بی نے کمیشنر کے 15 بینک کھاتوں کی جانچ میں لاکھوں روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔
انوسویا کے علاوہ ان کے دونوں بیٹے اور شوہر کے بنیک کھاتوں میں بھی لاکھوں روپے برآمد کیے گئے۔وہیں ابھی بینک لاکرس کی جانچ کرنا باقی ہے۔
انوسویا کے دونوں بیٹے کے علیحدہ بینک کھاتوں مین 92 لاکھ 43 ہزار کے رقم برآمد کیے گئے اور ان کے خود کے بینک کھاتوں میں 72 لاکھ 86 ہزار کے رقم ملے ہیں۔