اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناگور: اجتماعی شادی کا اہتمام - دوسری بار 16 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا

راجستھان کے ضلع ناگور ہیڈکوارٹر میں پنچایت قوم ناگوری تیلیان کی جانب سے دوسری بار 16 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، جہاں پر پورے ریاست سے بارات آئی تھی۔

راجستھان کے ضلع ناگور میں اجتماعی شادی کا اہتمام
راجستھان کے ضلع ناگور میں اجتماعی شادی کا اہتمام

By

Published : Mar 1, 2020, 8:03 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:17 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع ناگور ہیڈکوارٹر میں 16 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، جہاں پر 16 جوڑوں نے نکاح قبول کیا اور نئی زندگی کا آغاز کیا۔

راجستھان کے ضلع ناگور میں اجتماعی شادی کا اہتمام

اس اجتماعی شادی پروگرام کا مقصد قوم میں فضول خرچی روکنے اور وقت کی بچت کرنی ہے۔ اس اجتماعی شادی میں راجستھان کے مختلف علاقوں سمیت ممبئی اور دیگر ریاستوں سے بھی بارات پہنچی تھی۔

راجستھان کے ضلع ناگور میں اجتماعی شادی کا اہتمام

وہیں دوپہر میں نکاح کی روایت بھی ادا کی گئی۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں ریاست راجستھان ہی نہیں بلکہ دیگر ریاستوں سے بھی عوام اور لوگوں نے حصہ لے کر اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔

اس اجتماعی شادی میں جہیز پر پورے طریقے سے پابندی لگائی گئی تھی اور دلہا و دلہن سے کسی طرح سے کوئی بھی پیسہ نہیں لیا گیا۔

راجستھان کے ضلع ناگور میں اجتماعی شادی کا اہتمام

پروگرام کے مہمان خصوصی موجودہ ریاستی حکومت میں فن اور ثقافت وزیر بی ڈی کلا رہے، وہیں سابق وزیر حبیب الرحمان بھی یہاں پر موجود تھے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details