راجستھان کے ضلع اجمیر کے علاقے شیو نگر میں ایک شادی شدہ خاتون نے خودکشی کی کوشش کی لیکن موقع پر مقامی لوگوں کی مدد سے اسے بچالیا گیا۔
اجمیر: خاتون نے کی خودکشی کی ناکام کوشش - اردو خبریں
اجمیر کے شیو نگر علاقے میں ایک نئی شادی شدہ خاتون نے پر پھانسی لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

image
متاثرہ خاتون کی والدہ کے مطابق سسرال والوں کی جانب سے متاثرہ خاتون کو کئی دنوں سے پریشان کیا جارہا تھا اور اس کی ساس و شوہر آئے دن کچھ نا کچھ چیزوں کی مانگ کیا کرتے تھے جب خاتون کے مائیکے والے ان کی مانگ پوری کرنے میں ناکام ہوتے تب متاثرہ کے سسرال والے اس کی خوب پٹائی کرتے۔
اس سب سے تنگ آکر خاتون نے اپنے گھر میں پھانسی کا پھندا لگاکر خودکشی کی کوشش کی لیکن اسے بچالیا گیا جس کے بعد سے اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔